• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور جرمانے کی سزا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچلاک اعجاز احمد لا نگو نے منشیات کے مقدمے میں نامزدملزم شفیع اللہ کو جرم ثابت ہو نے پرعمر قید اور 8لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایاجرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید دو سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی استغاثہ کے مطا بق ملزم شفیع اللہ کی گاڑی سے نیو کچلاک پولیس تھانے کے اہلکا روں نے 156کلو گرام چرس بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کیاتھا ۔عدالت نے منشیات سپلا ئی میں استعمال ہو نے والی گاڑی کو بحق سرکا ر ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
کوئٹہ سے مزید