• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، شہری کے اغوا، رشوت کا الزام، پولیس افسران کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے تھانہ نیو کراچی کے ایس آئی او عارف شاہ اور اے ایس آئی علی حیدر و دیگر کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور شہری کو اغوا کر کے رہائی کے عوض رشوت لینے کے الزام پر نوٹس جاری کر دیا، جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے شاہ ولی آفریدی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی، ڈی آئی جی سینڑل زون، ایس ایس پی انویسٹیگیشن سینٹرل، ایس ایچ او نیوکراچی ودیگر کو فریق بنایا ہے،درخواست میں کہا گیا کہ تھانہ نیوکراچی کے پولیس اہلکاروں نے مخبروں عرفان پٹھان اور ہارون کے ساتھ ملکر میرے موکل کے15 سالہ بیٹے سیف اللہ کو گارمنٹس فیکٹری سے اغوا کر کے حبس بے جا میں رکھا، رہائی کے عوض پچاس ہزار روپے رشوت وصول کی ، جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوے مورخہ 19 جنوری تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید