• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ، متاثرہ فیکٹری کا غیرقانونی انہدام روکا،’’یادگار شہداء‘‘ تعمیر کی جائے، متاثرین ایسوسی ایشن

کراچی (اعجاز احمد،اسٹاف رپورٹر) سانحہ بلدیہ فائر متاثرین ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت خصوصاً وزیر محنت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحے میں متاثرہ فیکٹری علی انٹرپرائزز کے مالکان کی جانب سےفیکٹری کی عمارت کی غیر قانونی مسماری فوری طور پر روکی جائے اور اس مقام پر ’’یادگار شہداء‘‘ تعمیر کی جائے، مزدور شہداء کے حوالے سے ٹرسٹ قائم کیا جائے اور فیکٹری کی تعمیر نو کرکے اسے مذکورہ ٹرسٹ کے سپرد کیا، ترجمان نے کہا کہ علی انٹر پرائزز کی مسماری کے خلاف اتوار 11دسمبر کو سہ پہر 3بجے فیکٹری گیٹ پر پرامن مظاہرہ کیا جائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید