کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے دو خواتین سمیت تین افراد کی بازیابی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 30 نومبر کی رات اسکاؤٹس کالونی سے نامعلوم افراد گھر میں گھسے اور ریما، نورین اور سکندر کے ساتھ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے، عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔