• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمیمہ ملک کا فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں پسندیدہ سین کونسا ہے؟

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے اپنا پسندیدہ سین شیئر کیا ہے۔

جیو فلم کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں کردار ادا کرنے والی دارو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو سین شیئر کیے ہیں۔

اداکارہ حمیمہ کا بتانا ہے کہ فلم مولا جٹ میں یہ سین اُن کا پسندیدہ اور مشکل ترین سین تھا۔


واضح رہے کہ یہ سین فلم کے اختتام کی جانب بڑھنے کے دوران آتا ہے جب دارو کی مولا جٹ سے لڑائی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے نوری نت کے دشمن دارو (نوری نت کی بہن) کو قتل کر دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، حمیمہ ملک، شفقت چیمہ اور حمزہ علی عباسی جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔

دوسری جانب ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے قبل 1979ء میں بننے والی پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کی کاسٹ میں سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید