• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف اداکارہ بابرہ شریف کی سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

بابرہ شریف نے ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، نامور اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ آٹھ نگار ایوارڈ بھی حاصل کیے۔

آن اسکرین اور آف اسکرین دھوم مچانے والی اداکارہ آج فلمی پردے پر تو نظر نہیں آتیں لیکن فیشن شوز، ایوارڈ کی تقریب اور ٹی وی شوز میں اکثر نظر آتی ہیں۔

بابرہ شریف 10دسمبر 1954کو لاہور میں پیداہوئیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ایک ٹی وی کمرشل سے کیا اور جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو ان کی پہلی فلم ’انتظار‘ تھی۔ انہیں جس فلم سے شہرت ملی اس کا نام ’میرا نام ہے محبت‘ تھا۔

فلم میں ہیرو غلام محی الدین بھی نیا چہرہ تھے۔ یہ ایسی فلم تھی جس کی چین میں بھی نمائش کی گئی۔

اسی فلم میں اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیااور یہ ان کی پہچان بن گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید