• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دہلی کی آلودگی کا حل، ایک دن جفت اور ایک طاق کا

Latest News
نئی دہلی......نئی دہلی میں کل یکم جنوری سے آدھی نجی گاڑیاں سڑکوں پر آئیں گی اور آدھی پارکنگ میں کھڑی رہیں گی۔طاق اور جفت فارمولہ لاگو کرنےسے ایک روز پہلےشہر میں اس منصوبےکی ریہرسل کی گئی۔

انتہائی آلودہ شہر نئی دہلی کو گیس چیمبر اور تپتی ہوئی بھٹی جیسے القابات ملنے کےبعد عام آدمی پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے جن اقدامات کا فیصلہ کیا ان میں ایون اور آڈ نمبر کی گاڑیوں کو ایک ایک دن کےفرق سےسڑکوں پر لانے کا اعلان سب سے اہم رہا۔کل سے اگلے 15 روز تک یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔

اس دوران 8ہزار والنٹئیرز طاق اور جفت فارمولے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پھول پیش کر کے ان سے قوانین کے مطابق چلنے کی گزارش کریں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ گوپال رائے نے کہا کہ وہ خود بھی کار پول کر کے دفتر پہنچیں گے۔البتہ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر اس منصوبے سے مسائل میں بہت اضافہ ہوتا ہے تو اسے روک دیا جائے گا۔
تازہ ترین
تازہ ترین