• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیمسن پاکستان میں طویل اننگز کھیلنے والے کیوی کھلاڑی بن گئے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان کین ولیمسن پاکستانی سرزمین پر سب سے طویل اننگز کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے پلیئر بن گئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو نے پاکستان کی سرزمین پر 1990 میں 552 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

کین ولیمسن نے کراچی ٹیسٹ میں پورے 600 منٹ بیٹنگ کی، یہ پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی کی تیسری طویل اننگز ہے۔

کین ولیمسن 600 منٹ بیٹنگ کر کے کراچی میں بھی سب سے طویل بیٹنگ کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کھلاڑی راہول ڈریوڈ نے راولپنڈی میں 740 اور  آسٹریلیا کے مارک ٹیلر نے پشاور میں 720 منٹ وکٹ پر قیام کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید