• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

عدالتِ عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریکِ انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

عدالتِ عظمیٰ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا، سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کے لیے با اختیار بناتا ہے، تحریکِ انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے۔

عدالتِ عظمیٰ کا حکم میں یہ بھی کہنا ہے کہ رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عمل درآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہائی کورٹس کی جانب سے دیے گئے حکمِ امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید