• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونرز کانفرنس پاکستان کی بجائے جنیوا میں کرانے کی وجہ سامنے آ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس پاکستان کی بجائے جنیوا میں کرانے کی وجہ سامنے آ گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کے اشتراک سے جنیوا میں 9 جنوری کو ماحولیاتی تغیر سے بچاؤ سے متعلق ہونے والی کانفرنس کا آغاز کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16.3 ارب ڈالرز درکار ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آدھی رقم کا پاکستان اپنے وسائل سے بندوبست کرے گا، پاکستان کو 16.3 ارب ڈالرز کی باقی رقم عالمی برادری سے درکار ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جنیوا کی کانفرنس میں کم سے کم خرچ آئے گا، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کم سے کم وفد لے جانے کی ہدایت کی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خرچہ بچانے کے لیے ڈونرز کانفرنس پاکستان کی بجائے جنیوا میں کرائی جا رہی ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈونرز کو پاکستان بلانے پر زیادہ اخراجات ہونے تھے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا فوکس نمبرز نہیں، مختلف ممالک مختلف انداز میں امداد دیتے ہیں، پاکستان بھی بعض امور پر امداد دینے والا ملک ہے۔

سفارتی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کانفرنس میں بھارت اور اسرائیل کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید