• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمسی توانائی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا۔ 

اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے توانائی بچت پلان پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ سولر پینل بنانے کے لیے پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دی جائے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سرکاری عمارتوں میں ہزار میگاواٹ منصوبے کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ 

وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ موسم گرما سے پہلے یہ منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے۔ جبکہ 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی منصوبوں پر عملدرآمد میں تعطل قبول نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ توانائی کی بچت قومی فریضہ ہے، ہمیں عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرانک موٹرسائیکلوں کی پیداوار یقینی بنانے کے اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے۔ حکومت ملک و قوم کے پیسے کی بچت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید