• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کی پہلی فلم ”رنگ عشقے دا“ ریلیز کیلئے تیار

میوزیکل رومانوی کامیڈی فلم ’رنگ عشقے دا‘ رواں سال کی ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہوگی۔

لالی ووڈ کے شہرہ آفاق رائٹر اور ڈائریکٹر محمد پرویز کلیم کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 13 جنوری کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم رنگ عشقے دا کی نئی کاسٹ میں علی عباس سید، آمنہ راہی اور زاریہ خان کے علاوہ لالی ووڈ کی سینئر فنکاروں میں سے مدیحہ شاہ، نغمہ بیگم اور کامیڈین افتخار ٹھاکر بھی شامل ہیں۔ 

تمام فنکاروں نے اپنے منفرد کرداروں سے فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

فلم کا میوزک نامور موسیقار ذوالفقار علی عطرے نےترتیب دیا ہے اور فلم کے سارے گیت انتہائی مسحور کن ہیں۔

رائٹر ڈائریکٹر محمد پرویز کلیم کا کہنا ہے کہ ’رنگ عشقے دا‘ فیملی تفریح کی حامل معیاری فلم ہے ، جس میں تمام فنکاروں نے اپنے کرداروں سے انصاف کیا ہے۔

 ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد نے کہا کہ ”رنگ عشقے دا“ فریش اسٹار کاسٹ کی حامل معیاری فیملی فلم ہے جسے پاکستان کے علاوہ کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بھی سینماؤں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی نمائش کے لئے وفاق اوع صوبائی سنسر بورڈز پہلے ہی سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کر چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید