• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوی کپتان کو کہا یہ فیلڈنگ رکھو، میں چیز کروں گا، نسیم شاہ


پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ بچپن میں ون ٹپ آؤٹ کھیلتے تھے تو اس وقت بھی ایسے فیلڈرز اوپر ہوتے تھے، میچ کے دوران وہی صورتحال میرے ذہن میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ آخری گھنٹے میں میچ کافی پھنسا ہوا تھا، میں نے کیوی کپتان کو کہا کہ یہ فیلڈنگ رکھو، میں چیز کروں گا۔

پاکستانی کرکٹر نے مزید کہا کہ میچ کافی زبردست ہوا، سب ہی نے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد پریشر بڑھا تھا، میں ہمیشہ ایسے ہی وقت آتا ہوں کہ لاسٹ وکٹ بچانی ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ وکٹ آسان نہیں تھی مگر پوری ٹیم نے زبردست کھیلا، مجھے خود پر بھروسہ تھا کہ کرسکتا ہوں، خود بھی ہدف کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ  بورڈ پر دیکھا کہ 25 رنز درکار ہیں تو لگا کہ یہ تو بن بھی سکتے ہیں، وقت کم تھا جس کی وجہ سے ڈرا بھی ہمارے لئے اچھا رزلٹ رہا۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پانچ دن کا نتیجہ آخری دو گھنٹوں میں ہوتا ہے، آخر تک سارے ہی مثبت سوچ کے ساتھ ہدف کی جانب جانا چاہ رہے تھے، میں ذاتی طور پر ہدف کو حاصل کرنے جا رہا تھا مگر وقت کم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے میں پانچ دن کی کرکٹ مشکل ہے، ٹیسٹ میچ کھیلنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہوتی۔

نسیم شاہ نے بتایا کہ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا تھا کہ جب سارے فیلڈر اوپر ہوں تو سمجھوں سرکل چھوٹا ہوگیا، شاٹ لگ جائے تو اسکور بن جاتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید