• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست واپس لے لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔

پی ٹی آئی نے31 دسمبر کو اسلام آباد میں انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر اعتراض اٹھایا تھا۔

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کی تھی۔

تحریک انصاف نے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی تھی۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے باعث توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر نہ ہو سکی تھی۔ 

واضح رہے کہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید