• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجابی فلم ’رنگ عشقے دا‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

 پنجابی فلم ’رنگ عشقےدا‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگئی، فلم کا پریمیئر شو مقامی سنیما میں منعقد کیا گیا۔

پریمیئر شو میں پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات سمیت فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔

فلم کے ڈائریکٹر پرویز کلیم، پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض، حسن عسکری، الطاف حسین، ناصر ادیب، ذوالفقار عطرے، مسعود بٹ، جاوید رضا، خلیل الرحمٰن قمر، شہزاد رفیق، مدیحہ شاہ، زاریا خان، نغمہ بیگم، تبسم، جاوید وڑائچ، افتخار ٹھاکر، عارف لوہار، حسن عباس، وسیم احمد، ندیم چیمہ، سعید سیکی شامل تھے۔

محمد حفیظ، ذوالفقار مانا، چوہدری اعجاز کامران، جرار رضوی، سدرا نور، میگھا، آشا چوہدری، اچھی خان، صومیہ خان، سیف خان، فادی، توفیق شاہ، خاقان حیدر غازی، صفدر ملک، سہیل ملک، عاکف ملک، راجا ریاض، ظہور شاہد، جونی ملک، محسن جعفر، آغا قیصر عباس، سہیل بخاری، ایاز خان، حیدر سلطان راہی بھی پریمیئر میں شریک تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں پرویز کلیم نے کہا کہ یہ فلم مکمل پاکستانی اور پنجاب کے کلچر پر بنائی گئی ہے، جس کا میوزک ذوالفقار عطرے نے بہت خوبصورت بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ فلم انڈسٹری کو نئے چہرے دیے ہیں، اس فلم میں علی عباس سید، آمنہ راہی اور زاریا خان کو متعارف کروایا ہے، میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ فلم کو دیکھنے سنیما کا رخ کریں۔

اس موقع پر اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ 15 سال کے بعد فلم کی ہے، اس فلم میں پرویز کلیم نے اپنی 50 سالہ ڈائریکشن کا نچوڑ شامل کیا ہے، فلم کے ڈائیلاگ کمال کے ہیں۔

فلم کے ہیرو علی عباس سید نے کہا کہ ڈیبیو فلم ہے محنت کی، پرویز کلیم پاکستان کے مانے رائٹر اور ڈائریکٹر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کی تمام کاسٹ نے خوب محنت کی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہماری محنت کو کامیاب کرے، ہماری سنیما انڈسٹری کو ایسی ہی فلموں کی ضرورت ہے۔

فلم دیکھنے کے بعد شرکاء کا کہنا تھا کہ پرویز کلیم نے اس دور میں کمال کی پنجابی فلم بنائی ہے، فلم کا ایک ایک ڈائیلاگ خون میں ڈبو کر لکھا گیا ہے۔

فلم بینوں نے مزید کہا کہ پرویز کلیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ نئے چہروں سے کام لینا چاہتے ہیں، علی عباس سید کی شکل میں پاکستان فلم انڈسٹری کو نیا ہیرو مل گیا ہے۔

شرکاء نے کہا کہ خاص کر فوک گلوکار عارف لوہار کا گایا گانا "عشق عشق" کمال کا ہے، فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی کیونکہ یہ ایک مکمل فیملی فلم ہے جس کی کہانی ،ڈائیلاگ اور میوزک بہترین ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید