• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لطیف آفریدی کا قتل، ملک بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی کے قتل کے بعد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کا کہنا ہے کہ لطیف آفریدی کے بہیمانہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

دوسری جانب سندھ بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطیف آفریدی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل صوبے بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

وائس چیئرمین سندھ بار کونسل نے کہا کہ حکومت وکلاء کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینئر قانون دان عبداللطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

محمود خان مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائی کورٹ کی حدود میں فائرنگ کی گئی، ان کو 6 گولیاں لگی تھیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید