• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں تھے: پرویز الہٰی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں تھے۔

یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت اےایس پی بیج سے ملاقات کے دوران کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس کا رویہ بہتر ہونے سے معاشرے میں عزت بڑھے گی، تھانوں میں انسانی وقار کا تقدس ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہیے۔

پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور ڈیلیور کرنے والے افسر کو کوئی نہیں نکال سکتا، عوام کی جتنی دعائیں لیں گے، اتنی ہی عزت ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ڈرونز اور دیگر جدید آلات دیے جائیں گے، بکتر بند گاڑیاں بھی تیار کرائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طاقت کااستعمال آخری آپشن ہونا چاہیے، مذاکرات اور گفت و شنید سے معاملات حل کیے جانے چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر ہر شہر ی کا حق ہے، جو ایف آئی آر نہیں کاٹے گا سزا کا مستحق ہو گا، سزا پراسیکیوشن کی مدد سے عدالت کے ذریعے ہونی چاہیے۔

پرویز الہٰی کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں پولیس کا برا حال ہے، کے پی کے کی پولیس کی اچھی شہرت ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کے سدباب کے لیے اسپیشل فورس بنا رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی اے تک تعلیم مفت کر دی ہے، ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید