• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن چکا، ڈبلیو پی آر

لندن( نیوز ڈیسک)بھارت ممکنہ طور پر چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن چکا ہے۔یہ بات ورلڈ پاپولیشن ریویو (ڈبلیو پی آر) نے ایک رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی آبادی 2022کے اختتام پر 1.417ارب تک پہنچ گئی تھی،اس کے مقابلے میں چین کے محکمہ شماریات نے 17 جنوری کو بتایا تھا کہ ملکی آبادی 1.412ارب ہے اور 1961کے بعد پہلی بار آبادی میں کمی آئی ہے، رپورٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ بھارت کی آبادی چین کے مقابلے میں 50لاکھ زیادہ ہوچکی ہے،بھارت میں 50فیصد آبادی 30سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ڈبلیو پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کو توقع ہے کہ بھارت رواں سال کسی وقت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بنے گا مگر 2022 کے اختتام تک ہی اس کی آبادی چین سے زیادہ ہوچکی تھی۔
یورپ سے سے مزید