• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون جج کو دھمکی کیس، عمران خان کو ایک بار پھر پیشی کا نوٹس

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عدالت نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران خان کو 24 جنوری کیلئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کردیا۔اسلام آباد کی ماتحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کا ٹرائل شروع نہ ہوسکا۔سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم بھی ججز کورس کی وجہ سے چھٹی پر ہیں، جبکہ طلبی کے باوجود عمران خان عدالت نہ آئے اور جونیئر وکیل پیش ہوا۔
اہم خبریں سے مزید