• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا خطرہ، یورپی کمیشن خلائی دفاع کا منصوبہ مارچ میں پیش کرے گا

پیرس (اے ایف پی) یورپی کمیشن یورپی اتحاد کی سلامتی اور خلائی دفاع میں اضافے سے متعلق حکمت عملی مارچ کے مہینے میں پیش کرے گا، یہ بات یورپی یونین کے انٹرنل مارکیٹ کمشنر تھیری بریٹون نے منگل کے روز ایک ایسے موقع پر بتائی ہے جب یوکرین میں روسی جنگ کے باعث خلا میں بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ یوکرین پر حملے کے بعد یورپ اور روس نے ایک دوسرے کیساتھ خلا میں جاری تعاون ختم کردیا تھا جس کے نتیجے میں کئی مشنز التوا کا شکار ہوگئے ہیں اور یورپ کی جانب سے سیٹلائٹس بھیجے جانے کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔بریٹون نے برسلز میں جاری یورپین اسپیس کانفرنس کے دوران بریٹون نے کہا کہ موجودہ جیوپولیٹکل صورتحال کے تناظر میں ہمیں یورپی اتحاد کی اسٹریٹجک صلاحیت بڑھانا ہوگی تاکہ ہم اپنے مفادات کے دفاع کے قابل ہوسکیں، اپنے خلائی سسٹم اور سروسز کی حفاظت کرسکیں اور ایک طاقتور خلائی فورس بن سکیں۔یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے یوکرین پر روسی حملے کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یورپی اتحاد کو اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ہمارے خلائی اثاثے اور سہولیات یورپ کے مشترکہ رد عمل کیلئے کتنے اہم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید