• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے بھی خفیہ دستاویزات برآمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد سابق نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے بھی خفیہ دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مائیک پینس کے گھر سے ملنے والے خفیہ دستاویزات ایف بی آئی کو دے دیے گئے ہیں، فی الحال یہ واضح نہیں کہ ان میں معلومات کس نوعیت کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مائیک پینس کے وکیل کو انڈیانا میں گھر سے گزشتہ ہفتے خفیہ دستاویزات ملیں۔

اس حوالے سے ریپبلکن ہاؤس کی نگراں کمیٹی کے چیئرمین جیمز کومر کا کہنا ہے کہ مائیک پینس نے انڈیانا میں اپنے گھر سے ملی خفیہ دستاویزات سے متعلق رابطہ کیا ہے۔

جیمز کومر کا کہنا ہے کہ پینس نے کانگریس کی کسی بھی تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھروں سے پہلے ہی خفیہ دستاویزات مل چکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید