• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساری سیاسی اشرافیہ میرے خلاف، اس وقت مجھے ڈر ہے میرے دشمن طاقتور ہیں، عمران خان

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں اقتدار سے باہر رکھنے کے لیے اگلے عام انتخابات میں دھاندلی کی جا سکتی ہے‘پوری سیاسی اشرافیہ میرے خلاف ہے‘اس وقت مجھے ڈر ہے کہ میرے دشمن طاقتور ہیں‘

مالی معاونت کے لیے پاکستان کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنا نا گزیر ہے‘اگر پی ٹی آئی اقتدار میں واپس آتی ہے تو اس کے پاس آئی ایم ایف کی مالی معاونت پر انحصار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا‘ ہماری حکومت ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرے گی جو کسی ایک ملک پرانحصار نہ کرے۔

انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اقتدار میں واپس آ ئے تو ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہو گا

 فوری فیصلے کرنا ہوں گے۔اقتدار میں واپس آنے کے بعد غیرمعمولی پالیسیاں بنانا ہوں گی۔ہمیں سری لنکا جیسی صورتحال کا خدشہ ہے، اقتدار میں واپس آئے تو شوکت ترین کو دوبارہ وزیر خزانہ مقرر کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید