• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے 8 رکنی نگراں کابینہ کو محکمے تفویض کر دیئے

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) چیف منسٹر پنجاب نے صوبائی نگران کیبنٹ کے وزراء کے محکموں کی منظوری دیدی ہے۔ کیبنٹ ٹو چیف منسٹر کوآرڈنیشن رفاقت علی کے دستخطوں سے پورٹ فولیو دینے کا آرڈر نمبر پی ایس/پی ایس سی ایم (سی ایم او) 23سی ٹی فور 26جنوری 2023ء کو رات گئے جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے رولز آف بزنس مجریہ 2011ء کے سیکشن تین (فائیو) کے تحت حاصل اختیارات وزیراعلیٰ نے صوبائی کیئر ٹیکر کیبنٹ کے 8وزراء کے نام اور اُنکے تبدیل کردہ محکموں اور وزارتوں کی منظوری دیدی ہے۔ ایس ایم تنویر انرجی‘ انڈسٹریز‘ کامرس‘ انوسٹمنٹ‘ سکلز ڈیویلپمنٹ (آئی اینڈ ایس ڈی) کے محکمے دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کا محکمہ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر (پی اینڈ ایس ایچ سی) پنجاب کا محکمہ دیا گیا ہے۔ ابراہیم مراد کو لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا محکمہ دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید