• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی ہول سیل مارکیٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پورٹ پر موجود دالوں کو فوری کلئیرنس نہ ملی تو ملک میں دالوں کی قلت ہوجائے گی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کا اسٹاک صرف 15 دن کا رہ گیا ہے، کراچی کے ہول سیل ڈیلرز نے دالوں کی قلت کا عندیہ دے دیا ہے۔

ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود ہمارے کنٹینر ریلیز نہیں کئے جارہے ہیں، پورٹ پر دالوں کے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں دالوں کی قلت ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید