• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات میں کھیلوں کا فروغ، ہائر ایجوکیشن کا نمایاں کردار ہے، اسماعیل راہو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک بھر کی جامعات میں کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے،یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹیز سے بھی پاکستان کو متعدد کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑی ملتے رہے ہیں جو آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر آل پاکستان ایچ ای سی انٹر یونیورسٹیز چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز سعید غنی،کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد عراقی،ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر سعید قریشی،سندھ مدرسۃالاسلام کے وائس چانسلرڈاکٹر مجیب الدین صحرائی،ڈائرکٹر ایچ ای سی جاوید علی میمن،سر سید یونیورسٹی کے وائس چانسلرولی الدین،رجسٹرار جاوید انوار،ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر شفیع الدین،چیئر مین نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ بورڈ آف ڈائرکٹر میجر ہما بخاری،کموڈور اکبر ستارہ امتیاز ملٹری نقی،اظہر خان کمانڈنٹ ایس ایس یو اوردیگر بھی موجود تھے۔ تقریب کی خاص بات ملک بھر کی50بڑی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور ان کے نمائندوں کی شرکت تھی،تقریب کے آغازمیں آٹھ کھیلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے اڑھائی ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے پولیس بینڈ کی دھن پر مارچ پاسٹ کیا۔جن کھیلوں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ان میں آل پاکستان آرچری (مینز)،آل پاکستان باسکٹ بال (مینز)،آل پاکستان شطرنج (مینز)،آل پاکستان نیٹ بال (مینز)،آل پاکستان آرچری (ویمن)،آل پاکستان فٹ بال (ویمن)،آل پاکستان والی بال (ویمن)اورآل پاکستان ہاکی (ویمن)چیمپئن شپس شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید