• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحائف ملنے پر پی سی بی چیئرمین کا دلچسپ تبصرہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہفتے کو ہونے والی تقریب میں جب پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو تحائف دیئے گئے تو انہوں نے دل چسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کا تو کوئی توشہ خانہ ہی نہیں،یہ تحفے تو میں اپنے ساتھ گھر ہی لے جاؤں گا، تلوارکا تحفہ ساتھ نہیں لے جاسکتا، وہ فریم کرکے یہی لگوادوں گا۔