• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیمار ہونے پر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی لینے کا حق ہے، سعودی وزارت افرادی قوت

ریاض (شاہدنعیم )سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ بیمار ہونے پر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی لینے کا حق ہے۔ ادارہ بیماری کی چھٹی مسترد کرنے کا مجاز نہیں۔ وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ قانون محنت کی دفعہ117میں یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ بیمار ہونے پر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی لینے کا استحقاق ہے تاہم ادارے کا یہ حق ہے کہ وہ بیماری کی چھٹی کیلئے منظور شدہ اداروں سے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرے۔علاوہ ازیں وزارت افرادی قوت سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر ایک شخص نے استفسار کیا کہ ملازم کی تنخواہ میں سالانہ اضافے کا ضابطہ کیا ہے؟ وزارت نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سالانہ اضافے کا معاملہ آجر اور اجیر کے درمیان معاہدے نیز متعلقہ ادارے کے منظور شدہ قواعد و ضوابط کے ذریعے طے ہوتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید