• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان ریحان گل خٹک نے چار ج سنبھال لیا

پشاور ( جنگ نیوز) نئے تعینات ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریحان گل خٹک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا کی پالیسی کے تحت ضلع بھر کی تعمیر وترقی عوام کی فلاح اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئےجائیں گے ۔بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر کی تمام برانچوں کا دورہ کیاسائلین سے کام کی رفتار کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضلعی افسر اور اہلکار پوری جانفشانی،محنت اور لگن سے کام کریں اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تروسائل کو بروئے کار لائیں۔ واضح رہے کہ نو تعینات ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک اس سے قبل ڈائریکٹر خوراک خیبرپختونخوا، ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات اور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سمیت متعدد عہدوں پر فرائص سر انجام دے چکے ہیں ۔

پشاور سے مزید