• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی لندن کا پاکستان ہائی کمیشن پر مظاہرہ

لندن (سعید نیازی) پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی لندن نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر جماعت کے رہنماؤں کے عمران خلیل، وقا ص ،تقویم صدیقی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان میں آمریت کا یہ عالم ہے کہ حکومت اپنے مخالفین کو منشی کے کہنے پر بھی گرفتار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی اداروں کی عزت کرتے ہیں۔ صدر عمران خان کا ساتھ دیں، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب نہیں بلکہ دیوالیہ ہوچکا ہے اور اب اس مشکل گھڑی سے ملک کو نکالنے کیلئے فوری طورپر شفاف اور صاف انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارا ریڈ لائن ہے اور اگر انہیں نقصان پہنچا تو اس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

یورپ سے سے مزید