• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: سردی سے جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی

کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں رواں ماہ سخت سردی نے 166قیمتی جانیں لے لیں جبکہ 80ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ سے بے حال افغانستان میں 10 جنوری سے سردی نے ڈیرے ڈال دیے ہیں جس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 166ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ برفباری میں ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ زیادہ تر اموات منفی 33درجہ حرارت میں سرد موسم کی سختیاں برداشت کرنے کیلئے درکار وسائل نہ ہونے کے باعث ہوئیں جب کہ کچھ ہلاکتیں گیس ہیٹر کی لیکیج اور گرمی کے لیے جلائی جانے والی لکڑیوں سے گھروں میں آگ لگنے کی وجہ سے بھی ہوئیں۔طالبان کی جانب سے این جی اوز میں خواتین کی ملازمت پر پابندی کے ردعمل میں تنظیموں نے کام کرنا بند کردیا تھا جس سے افغان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔
یورپ سے سے مزید