• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول مہنگا، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھا دیے گئے

اسلام آباد،کراچی (این این آئی/اسٹاف رپورٹر) پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیاجبکہ شہر میں چلنے والی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں بھی20سے 30فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔کراچی میں بھی ٹرانسپورٹرز نے کرایہ بڑھانا شروع کر دیا جبکہ اندرون سندھ جانے والی گاڑیوں کے مالکان نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کے طوفان کا خدشہ ‘مہنگائی کا سونامی عوام کی قوت خرید کو بہا لے گیا‘ عوام کی چیخیں نکل گئیں ‘ سبزیاں فروٹ آٹا چینی دالیں اشیا خودنوش تعمیراتی سامان اسپیئرپارٹس ‘کاسمیٹکس اورمارکیٹ میں تمام اشیاءکی قیمتوں میں کمر توڑ اضافہ ہوگیا۔ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم تباہ کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرائے میں 100 روپے اضافہ کیا گیا جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ 50، پشاور اور صادق آباد کیلئے کرائے میں 200 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے کرائے میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید