• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل ڈالا، عمران خان

لاہور(ایجنسیاں)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور35فیصد تک مہنگائی کی غیرمعمولی شرح بھی متوقع ہے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں لکھا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت نے بد انتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو کچل کر رکھ دیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی۔عمران خان نےلکھا کہ 200 ارب کے منی بجٹ میں ناقابل یقین 35 فیصد مہنگائی کی توقع ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید