• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح کے پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر ناراض لیگی قیادت خاموش

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے فوری ردعمل سےگریز کیا جا رہا ہے۔یاد رہےکہ گزشتہ سال 16 اگست کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں6روپے72پیسے کا اضافہ کیا تھا تو لیگی قیادت نے سخت ردِعمل دیا تھا، اس وقت وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل تھے۔ اتوار وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپےکے بڑے اضافےکا اعلان کیا ہے تو لیگی قیادت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اہم خبریں سے مزید