• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نظر انداز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں وزارت خزانہ نے خود بڑھائیں

اسلام آ باد(پی پی آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے میں وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو نظر انداز کرتے ہوئے خود ہی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا.

 آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری طلب نہیں کی گئی.

 قانون کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری اوگرا نے 30 جنوری کو بھجوانی تھی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا حکام لاعلم نکلے۔

اہم خبریں سے مزید