• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران حراست تشدد کا خطرہ، عدالت نے فواد کی طبی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری پر تشدد کے خطرے کے پیش نظر (آج) پیر تک طبی معائنے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جسمانی ریمانڈ کے دوران فواد چوہدری پر تشدد کے خدشے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست فواد چوہدری کے وکلا نے دائر کی ہے جس میں انکے طبی معائنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ درخواست ڈیوٹی مجسٹریٹ راجہ وقاص کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود فواد چوہدری کا طبی معائنہ نہیں کروایا گیا، خدشہ ہے فواد چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنایا جائیگا۔

اہم خبریں سے مزید