• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ طاس معاہدہ تکنیکی معاملہ، پڑوسی خود نہیں چن سکتے، بھارتی وزیر خارجہ

پونے (آئی ا ین پی ) بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ جس طرح پنداواس (مہا بھارت کے مرکزی کردار) اپنے رشتے دار خود نہیں چن سکتے تھے، اسی طرح ہم بھی اپنے جغرافیائی پڑوسیوں کا انتخاب نہیں کر سکتے، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا، سندھ طاس معاہد ہ تکنیکی معاملہ ہے، مستقل کے لائحہ عمل کا انحصار بھارت اور پاکستان کے انڈس کمشنرز کے درمیان بات چیت پر ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھارتی شہر پونے میں اپنی کتاب (The India Way: Strategies for an Uncertain World) کے مراٹھی زبان میں کیے گئے ترجمے بھارت مرگ کی تقریب رونمائی کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کہ ایک مشکل پڑوسی ملک(پاکستان) جو کہ ایٹمی طاقت بھی ہے، وہ اثاثہ ہے یا بوجھ؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک حقیقت ہے کہ ہم پڑوسیوں کا انتخاب نہیں کر سکتے۔
اہم خبریں سے مزید