• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا کی ملاقات

لاہور( این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے گرفتارپی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے زمان پارک میں ملاقات کی ۔عمران خان نے فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی اور ناروا سلوک کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی فیملی سے ملاقات نہ ہونے دینا قابل مذمت ہے۔پی ٹی آئی کڑے وقت میں فواد چوہدری کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید