• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کی سب سے بڑی ایئر لائن سمجھی جانے والی برطانوی کمپنی ’’فلائی بی‘‘ تقریباً دیوالیہ

کراچی (نیوز ڈیسک) کسی دور میں یورپ کی سب سے بڑی ایئرلائن سمجھی جانے والی مقامی برطانوی کمپنی ’’فلائی بی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ٹکٹوں کی فروخت روک دی ہے اور تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں، یہ کمپنی کی جانب سے دیوالیہ ہونے کا اشارہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ایڈمنسٹریشن زون میں داخل ہوگئی ہے، یہ ایک طرح کا تحفظ ہے جو کمپنی کو اُس وقت قرض دہندگان سے بچاتا ہے جب وہ دیوالیہ ہو جاتی ہے۔ کمپنی کے مطابق، فلائی بی نے اب لین دین اور پروازیں بند کر دی ہیں اور منسوخ کردہ پروازیں ری شیڈول نہیں کی جائیں گی۔ کمپنی نے اپنے صارفین کے نام پیغام میں لکھا ہے کہ ’’اگر آپ آج یا کل فلائی بی کے ذریعے پرواز کرنے والے ہیں تو سفر نہ کریں تاوقتیکہ آپ نے متبادل کا انتظام کیا ہو۔ بدقسمتی سے فلائی اپنے صارفین کیلئے متبادل پرواز کا بندوبست نہیں کر سکتی۔‘‘ کورونا کی وبا سے قبل، فلائی یورپ کی سب سے بڑی ریجنل ایئرلائن سمجھی جاتی تھی اور اس کا ہیڈکوارٹرز برطانیہ کے شہر برمنگھم میں تھا۔ ہر سال تقریباً 80؍ لاکھ مسافر 81؍ ایئرپورٹس سے برطانیہ اور یورپ کے درمیان سفر کرتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید