• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی جانب سے قرآن مجید کی توہین کی شدید مذمت، یہ اظہار کی آزادی نہیں اشتعال انگیزی ہے، روسی سفارتخانہ

کراچی (نیوز ڈیسک) روس نے یورپ میں دوسری مرتبہ قران مجید کی توہین کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ ڈنمارک میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کے واقعات کو نظر انداز کرنا یا ان کی اجازت دینا قابل مذمت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کا اظہار کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں، ایسے جاہلانہ واقعات سے اشتعال پھیلتا ہے۔ سفارتخانے نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا، "اس طرح کی واقعات کے امکانات کو بھی مکمل طور پر مسترد کر دینا چاہئے اور ان کے منتظمین کو سزا دینا چاہئے۔ مذہبی جذبات کا مذاق اڑانا یا توہین کرنا آزادی اور جمہوریت کا مظہر نہیں بلکہ صریح اور جاہلانہ اشتعال انگیزی ہے جس کا مقصد مذہبی کشیدگی اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کو ہوا دینا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید