• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے‘ گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گڈز ٹرک اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئے روز اضافے سے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے پٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ ظالمانہ اقدام ہےمعیشت پہلے ہی آئی سی یو میں ہےحکومت آئے روزپٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتو ں اضا فے کی رو ش کو بد لے اورعوام کو جینے کا حق دے انہوں نے کہاکہ سابق حکمران بھی اقتدار آ کر مکمل طور پر اپنے منشور اور وعدوں سے ہٹے جبکہ موجودہ حکرانوں سے تو قع تھی لیکن انہوں نے بھی یہی روش برقرار رکھی انہوںنے کہاکہ معاشی پہیہ چلانے کیلئے پٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فے کے فیصلے پر نظر ثا نی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید