• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے لوگوں کو نان شبینہ کامحتاج کردیا‘ عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی‘ فنانس سیکرٹری سعیداحمد سمالانی اور عثمان علی جمالی نےکہا ہےکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے سے زائد کے اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو گا روز مرہ کی ضروریات زندگی کا تمام سامان پہلے ہی عام آدمی کی قو ت خرید سے باہرکوچکاہے حالیہ اضافے سے محنت کش طبقہ اور ملازم پیشہ افراد فاقہ کشی پرمجبور ہوجائیں گے کیونکہ لوگ پہلے ہی مہنگائی کے باعث نان شبینہ کومحتاج ہیں رہنماؤںنے کہاکہ وفاقی جماعتوں کو عوام کی کوئی پروانہیں یہ اب بھی اقتدار کیلئے لڑرہی ہیں جن کامقصد ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی ہرگز نہیں بلکہ ذاتی مفادات کاتحفظ ہے جس کیلئے ہر حکمران آئی ایم ایف کی شرائط پر من وعن عمل پیرا رہتاہے۔
کوئٹہ سے مزید