• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں نے پرامن ماحول اور جمہوری انداز میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا، مشیر اطلاعات کی مبارکباد

کوئٹہ (خ ن)مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کی کامیابی پر اپنے ایک تہنیتی بیان میں نومنتخب صدر عرفان احمد جنرل سیکریٹری منظور احمد اور انکی کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ صحافیوں نے پرامن ماحول اور جمہوری انداز میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور بی یو جے نے شفاف انتخابات کے انعقاد کی اپنی روایات کو برقرار رکھا مشیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ بہتر تعلقات صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی مشیر اطلاعات نے نو منتخب کابینہ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید