• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے خوشحال پاکستان کو اپنے چار سالہ دور اقتدار میںاقتصادی طور پر دیوالیہ کردیا۔ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر قرض تو لئے مگر نہ جانے وہ کہاں خرچ ہوئے کسی کو معلوم نہیں۔ دوسری جانب ان شرائط پر عملدرآمد نہ کرنے کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے نکل چکا ہے ۔ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔ سستی شہرت کیلئے ملک کو نقصان پہنچانے والے عوام کے خیرخواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی،انہوں نے کہا کہ نیب عمران گٹھ جوڑ نے احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا اور ملک کی تعمیروترقی کا راستہ روکا گیا۔موجودہ صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور جلد ہی عوام کی ریلیف کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔ دریں  اثناء  بیان میںبلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر عرفان احمد جنرل سیکرٹری منظور احمد ودیگر عہدیداروں کوکامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید