• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری9 گاڑیوں، 28 موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات، موبائلز و نقدی سے ہاتھ دھو بیٹھے

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہو گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ایک ٹریکٹر، سات گاڑیوں، دس موٹرسائیکلوں ،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، موبائل فونز ، لیپ ٹاپس اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کر دیا گیا۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 16افراد سے جھپٹ کران کے موبائلز چھین لئے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک میں دوموٹرسائیکل سواررضوان ارشد سے اسلحہ کی نوک پر اس کاموبائل، 42ہزار روپے، استری مالیتی 5ہزار روپےچھین کرفرار ہو گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شکریال میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر انجم بشیر سے ایکلاکھ 20ہزار روپے اور 2 موبائل چھین کرفرار ہو گئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ کشمیر روڈپر زین العابدین 4 بجے صبح پٹرول ڈلوانے مریڑ چوک گیا حسکول پمپ کشمیر روڈ کے قریب پہنچے تو دو نامعلوم لڑکے موٹرسائیکل 125بدوں نمبر پر آئے اور گن پوائنٹ پران سے 2 موبائل اور 2 پرس چھین کرلے گئے جن میں 27ہزارآٹھ سوروپے ،اے ٹی ایم کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور شناختی کارڈ تھا،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین نمبر6 میں تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر محمد عرفان کاموٹر سائیکل چھین کر لے گئے ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ ایف ڈبلیو اوچوک میں دوموٹرسائیکل سوار سید روما علی سے گن پوائنٹ پر اس کا موبائل اورپرس چھین کرلے گئے جس میں اس کے والد اور والدہ کے شناختی کارڈز،اے ٹی ایم کارڈ اور 6 ہزار روپے تھے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری کمرشل مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار عدیل سلیم سے اسلحہ کی نوک پرموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ فیصل ہلزکے قریب تین موٹرسائیکل سوار نثا رعلی شاہ سے اسلحہ کی نوک پر 40 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ جمیل آبادمیں چارنامعلوم ملزمان یوسف شا ہ اوراس کے دوست نعمان حیدر سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ سرائے کھولامیں میاں خان عباسی سے دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر 2 موبائل 70ہزار روپے، ایک عدد گھڑی سیکوفائیو گاڑی کی اصل رجسٹریشن بک بمعہ پرس بیوی کی چارطلائی چوڑیاں، 2 بالیاں اور 2 ٹاپس اور اصل شناختی کارڈ چھین کرلے گئے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ لالہ رخ بستی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار سید قاسم سے اسلحہ کی نوک پر دو موبائل چھین کرلے گیا ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ بیرئیرنمبر 2 کے قریب دوموٹرسائیکل سوارسید ثقلین سے گن پوائنٹ پرموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ دھمیال کے علاقہ گل افشاں کالونی میں تین نامعلوم ملزمان یاسر مجید سے گن پوائنٹ پر 18ہزار 500 روپے چھین کرلے گئے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں تین موٹرسائیکل سوارصابر حسین اوراس کے بیٹے سے گن پوائنٹ پر10 ہزار روپے ، دو موبائل فون اور موٹرسائیکل ہائی سپیڈ چھین کر لے گئے،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈپر چارمسلح لڑکے امجد علی کے گھر میں داخل ہو ئے اوراسلحہ کی نوک پر80ہزار روپے ، 2 عدد طلائی بالیاں ،ایک عدد بیٹری اور 4 عدد موبائل فون چھین کرلے گئے،تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں ڈاکٹر نعیم مصطفٰی کے گھر ساڑھے چار بجے صبح 6 نامعلوم ا شخاص کچن کے راستے سے اندرداخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر 25 تولہ سونا ا، پاکستانی کرنسی اور ڈالر مالیتی 10 لاکھ روپے اور آئی فون پرو13 چھین کرلے گئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ امپیریل مارکیٹ میں کفائیت اللہ کی دکان کے باہر سے 2نامعلوم افراد موبائل فون کے گلاس کے کاٹن1800پیس مالیتی ایک لاکھ 60ہزار روپے ،تھانہ بنی کے علاقہ شاہ چن چراغ میںفضل عباس کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ صدیقی چوک میں محمد عقیل کے کمرے سے موبائل ،کٹاریاں میں عبداللہ کاموبائل، چاندنی چوک میںلیاقت حسین کاموبائل ،رحمان آبادمیں واجد خان کاموبائل ،سسکتھ روڈپر محمد طاہر کاموبائل ،صدیقی چوک میں پی ٹی سی ایل کی کینٹ ڈی سی .2کا دروازہ مالیتی 10ہزار روپے ،سکستھ روڈپر انڈر گراونڈ کیبل تار مالیتی ایک لاکھ روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ شمس آبادمیں ذوالفقار حسین کی گاڑی میں سے بیگ جس میں لیپ ٹاپ، کیمرہ مالیتی 3لاکھ 55ہزار روپے ،اور لینس کل مالیتی ایک لاکھ70ہزار روپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ صدرمیں علی رضا کی جیب سے موبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ سنگاپورپلازہ میں شعیب اختر کی دکان سے موبائل ،ویسٹریج ویلی میںجنرل محمد عارف ملک کے زیر تعمیر کے گھرسے2 موبائل، 5پینٹ کے ڈبے اور بجلی کی تاریں 5 بنڈل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ ممتازسٹی میں سریا مقدار 30 ٹن اور کاپر مقدار 58 کلو گرام ،تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں فوقیہ فاروق کے گھرکے تالے توڑکر دو جھمکے نیکلیس اور دو انگوٹھیاں طلائی اور 6 آرٹیفیشل چوڑیاں اور پانچ ہزار روپے چوری ہوگئے ۔تھانہ بنی کو ساجد ندیم نے بتایا کہ جہانزیب سے پرانی جان پہچان تھی جس نے مجھے کہا کہ میں ہولی فیملی ہسپتال میں ملازم ہوں اور تم کو بھی وہاں نوکری پر لگواتا ہوں جس پر میں نے اپنے چند رشتے داروں کو بھی نوکری کیلئے کہا جہانزیب نے ہم سے نوکری کیلئے 3لاکھ روپے امانتالے لیے لیکن نوکری نہ دلوائی اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ جہانزیب ہولی فیملی ہسپتال سے نوکری سے نکلا ہوا ہے جس نے ہم سے دھوکہ سے رقم وصول کی اور نوکری بھی نہ دلوائی اور رقم بھی واپس نہ کر رہا ہے۔ تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں عرفان کے گھر کے تالے توڑ کر تین تولہ زیور، موبائل اوردیگر اشیا، کراچی کمپنی کے علاقے میں نعمان کی جیب سے موبائل، رمنا کے علاقے میں قاسم کی گھریلوملازمہ روبینہ نے پندرہ تولہ زیوراور نقدی، رمنا کے علاقے میں حبیب کے دفتر سے حمزہ سمیت سات نے لیپ ٹاپ، فریج، اوردیگر سامان،کورال کے علاقے میں حافظ عاصم کی دکا ن سے سامان، کورال کے علاقے میں ریحان سے موبائل،کامران کی اہلیہ سے موبائل اور نقدی، زاہد سے موبائل، عبدالرحمن سے موبائل، کرپاکے علاقے میں ماجد سے موبائل وموٹرسائیکل ،لوہی بھیر کے علاقے میں رضوان سے موبائل اور نقدی، آئی ایریا کے علاقے میں راجہ کوثر سے موبائل چھین لی گئی ، دھوکہ دہی کی دووارداتوں میں شہری کو گاڑی وغیرہ سے محروم کردیاگیا۔کورال پولیس کوراجہ سلیم نے بتایاکہ جبار وغیرہ نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے 22لاکھ روپے مالیت کی کار دو لاکھ میں ہتھیالی، آئی ایریا پولیس نے شہروز کے خلاف شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے پر مقدمہ درج کرلیاہے، اسلام آباد پولیس نے ایک کروڑساٹھ لاکھ روپے سے زاہد مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے ۔
اسلام آباد سے مزید