• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں گرانفروشی‘ تجاوزات‘ شیشہ کیفے‘ غیر قانونی کلینکس کیخلاف ایکشن

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کو چھٹی کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ گراں فروشی، تجاوزات اور پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کوشاں رہی تاہم گرانفروشی نہ رُک سکی اور انتظامیہ اپنے ہی نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے گرانفروشی کے حوالے سے ایک سو اکتالیس مقامات پر انسپکشن کی، جس میں مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر 13ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ چار دکانیں سیل کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ دس پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ شیشہ کیفے اور غیر قانونی کلینکس کیخلاف بھی ایکشن لیا گیا۔ ساڑھے بارہ کلو سے زیادہ پولی تھین بیگز قبضے میں لے لئے گئے۔ مزید برآں ایک غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسی اور تین غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشنوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید