• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجیوپلاسٹی کی سہولت 24گھنٹے فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز

لاہور ( جنرل رپورٹر ) حکومت پنجاب نے پنجاب کے تمام دل کے ہسپتالوں میں مریضوں کو 24/7پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت دینے کیلئے اقدمات کاآغازکردیاگیاہے -صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری خالدپرویز ، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرعائشہ،سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین، ایگزیکٹو ڈائریکٹرراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹرانجم جلال،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہورپروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر امجد،ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹرتحسین،پاکستان سوسائٹی آف انٹروینشنل کارڈیالوجی سے زبیراکرم اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اوردیگر نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران دل کے امراض میں مبتلامریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب میں دل کے مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت24/7دینے کا بڑافیصلہ کیاگیاہے ۔پنجاب کے تمام دل کے ہسپتالوں کی انتظامیہ اس حوالہ سے فوری طوری پر اپنی سفارشات بھیجیں ۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ پنجاب کے تمام دل کے ہسپتالوں سے مریضوں کی پرائمری انجیوپلاسٹی بارے ہرہفتے رپورٹ پیش کی جائے ۔ پنجاب میں دل کے امراض میں مبتلامریضوں کا محفوظ علاج ومعالجہ اولین ترجیح ہے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نےکہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 7، شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان میں 1، فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 4، بہاول میں دواور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چارمشینیں مکمل فعال ہیں۔
لاہور سے مزید