• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کےخلاف سنی تحریک کااحتجاج

لاہور(خبرنگار)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جنر ل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ قرآن پاک کی حرمت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔قرآن پاک کی سرکاری سرپرستی میں بے حرمتی پر سوئیڈن اور ہالینڈ کو انتہا پسند دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔اسلامی ممالک مذمت سے کام نہ چلائیں حکومت کا کام قانونی طور پر یا طاقت کے زور پر روکنا ہوتا ہے،اسلامی ریاستیں اسلام دشمن رویوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سخت احتجاج کریں اور اقوام متحدہ پر او آئی سی کے ذریعے دباؤبڑھایا جائے کہ سوئیڈن اور ہالینڈ کو مذہنی جنونی دہشت گرد ملک قرار دیا جائے ۔ مظاہرے میں قاری ریاض ہزاروی ، علامہ غلام قادر نقشبندی ، پیر سیف اللہ نقشبندی، محمد افتخار خاں ، علامہ فیاض رضا نقشبندی، ملک احسان قادری ، قاری بنیامین نقشبندی، محمد نواز قادری ، بشارت جلالی سمیت کارکنان کی کثیر تعد اد نے شرکت کی ۔