• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، اپوزیشن صدر بائیڈن سے بات چیت کیلئے تیار

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکہ کےدیوالیہ ہونے کےخدشے کے پیش نظراپوزیشن جماعت ری پبلکن صدربائیڈن سےبات چیت کیلئے تیار ہوگئی، غیر متوقع ملاقات کے حوالے سے نومنتخب اسپیکر کیون میکارتھی نے ٹی وی ٹاک شو میں بتایا کہ صدرکوحکومتی اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کا یقین دلاناہوگا، امریکہ قومی قرضوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا ، وہ بدھ کو جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے جس میں ملک کے دیوالیہ ہو جانے کے خدشات اور حکومتی اخراجاتمیں کمی پر مذاکرات کریں گے۔ امریکا اپنے قومی قرضوں میں ڈیفالٹ نہیں کریگا تاہم حکومتی اخراجات جو جون میں 31.4ٹریلین ڈالر کے اخراجات کی حد تک پہنچ گئے ہیں، جوبائیڈن انتظامیہ کو اس میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔

دنیا بھر سے سے مزید