• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس چوتھے سال میں داخل، 75 کروڑ 20 لاکھ متاثر، 68 لاکھ ہلاک

جینوا(اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیا ہے کہ کورونا وائرس تین سال گزر جانے کے بعد بھی ایمرجنسی ہے اس سے ہنگامی طور پر نمٹنے کی اہمیت اور ضرورت کم نہیں ہوئی کورونا وائرس پھیلنے سے اب تک 75کروڑ 20لاکھ افراد میں اس وباء کی تصدیق ہوئی ہے۔ 68 لاکھ ہلاک ہوئے بتایا جاتا ہے کہ حقیقی اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے اعتراف کیا کہ دنیا اس وباء سے متاثر چوتھے سال میں داخل ہوگئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید