• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پر امید ہیں کہ پاکستان نویں جائزے کو مکمل کرنے کیلئےضروری اقدامات کرے گا، آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معاشی اور مالی پالیسوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ نوین جائزے کو مکمل کرنے کے لئے اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا چاہتا ہے اور نویں جائزے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

اسلام آباد،پاکستان وفد کی قیادت وزیر خزانہ اور آئی ایف وفد کی قیادت مشن چیف ناتھن پورٹر نے کی۔

پاکستانی وفد میں وزیر مملکت عائشہ غوث پاسا، سیکریٹری خزانہ، گورنر سٹیٹ بنک اور چئیرمین ایف بی آر وزیر اعظم کے معاونین طارق باجوہ اور طارق پاشا بے بھی حصہ لیا۔

قومی خبریں سے مزید